تاریخ شائع کریں2020 25 May گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 463847

ایرانی وزیر دفاع کا عید فطر پر مبارکباد کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر دفاع کا عید فطر پر مبارکباد کا پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے عراق، آذربائیجان، تاجیکستان، قازقستان، افغانستان، پاکستان، ترکمانستان، شام، قطر، کویت، عمان، ترکی، انڈونیشیا،الجیریا، نائجر، مالی، تنزانیہ، چاڈ، بوسنیا اور ہرزیگوینا، سینیگال، تیونس، موریتانیہ، یمن، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے ہم منصبوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ رب العزت کا یوم شکر ادا کرنے کا دن ہے جب خدا نے فطرت کی روشنی کو جسم کے اندھیروں میں رکھا تاکہ ہمیشہ روشن اور زندگی بخش رہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عید الفطر کی برکت سے دنیا کے تمام مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ یکجہتی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں اسلام کی حیات و عظمت کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbafbazrhb0wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ