تاریخ شائع کریں2020 25 May گھنٹہ 19:29
خبر کا کوڈ : 463843

افغانستان: عید الفطر کے موقع پر 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان: عید الفطر کے موقع پر 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

افغاانستان کی خامہ نیوز کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی  نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افغان صدر کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگ بندی کے ردعمل میں ان کے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے عیدالفطر پر افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی۔
https://taghribnews.com/vdchkxnkx23n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ