تاریخ شائع کریں2020 25 May گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 463840

ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونزوئلا کی سمندری حدود میں داخل

ونزوئلا کے صدر نے ایران اور ونزوئلا کے عوام کو انقلابی قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قومیں امریکی سامراج کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونزوئلا کی سمندری حدود میں داخل
ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

ایران کا فارسٹ نامی دوسرا آئل ٹینکربھی  ونزوئلا کی سمندری حدود میں پہنچ گيا ہے جنھیں ونزوئلا کی بحریہ اور فضائیہ کی حمایت حاصل ہے اطلاعات کے مطابق اس سے قبل  ایران کا فورچون تیل بردار جہاز ونزوئلا کے اقتصادی علاقہ میں  داخل ہوا جسے ایران اور ونزوئلا کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

ایران اور ونزوئلا دونوں نے اس سے قبل امریکہ کو خبـردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ایران کے تیل بردار جہازوں کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

ادھر ونزوئلا کے صدر نیکلس میدورو نے ونزوئلا کے عوام اور حکومت کی حمایت میں ایران کے اقدام کو شجاعانہ قراردیتے ہوئے دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا دونوں کے عوام  امن و صلح کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک  آزاد سمندر میں آزاد تجارت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نے ایران اور ونزوئلا کے عوام کو انقلابی قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قومیں امریکی سامراج کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdceex8e7jh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ