تاریخ شائع کریں۵ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۹:۱۸
خبر کا کوڈ : 463838

بلوچستان میں بیرونی مداخلت کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرینگے

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، حکومت نے ان پر مظالم کیخلاف عالمی سطح پر بھر پور آواز بلند کی
بلوچستان میں بیرونی مداخلت کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرینگے
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ صاحب میں اپنی رہائشگاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی، پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں گے، مشکل وقت میں سب کو قربانی دینا ہوگی۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں فوج کے جوانوں پر حملے کیے گئے جن میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، حکومت نے ان پر مظالم کیخلاف عالمی سطح پر بھر پور آواز بلند کی، اسلامی ممالک نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، افغان طالبان نے بھی بھارت کیخلاف کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب بابا گورونانک یونیورسٹی کی چار دیواری کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، تین سال میں یونیورسٹی مکمل کرلی جائے گی، یونیورسٹی کیلئے اگلے سال ایک ارب روپے کے فنڈ ملنے کی توقع ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcbffbawrhb0wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس