QR codeQR code

ہم فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، جعفریہ الائنس پاکستان

22 May 2020 گھنٹہ 3:01

جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے، علامہ سید رضی جعفر نقوی


جمعتہ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، جس میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، قاسم نقوی، شہزاد رضوی، سبط رضا اور ضیاء الحسن نے شرکت کی۔

اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی، ہم فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے، قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کو مضبوط کیا جائے، مسلم ممالک کی عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزادی کی جدوجہد کو تیز کریں، پر انشاء اللہ بیت المقدس کو صیہونیت سے آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، یوم القدس کے دن ہم سب متحد ہوکر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے یک زبان ہوکر آواز بلند کرتے ہوئے دنیا کے دیگر مسلم ممالک کے لئے اُمت واحدہ کا عملی نمونہ پیش کریں۔


خبر کا کوڈ: 463470

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463470/ہم-فلسطینیوں-کی-ا-ئینی-جمہوری-اور-اخلاقی-حمایت-جاری-رکھیں-گے-جعفریہ-الائنس-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com