تاریخ شائع کریں2020 22 May گھنٹہ 02:54
خبر کا کوڈ : 463469

فلسطین سے پاکستان تک جاری دہشت گردی میں اسرائیل بھارت کے ساتھ ملوث ہے: حسن ظفر نقوی

پاکستان کا اول و آخر اسلام ہے ہم نے ہمیشہ مظالموں کا ساتھ دیا ہے، بیت المقدس مسلمانان عالم کا قبلہ ہے اور فلسطین کا ابدی و تاریخی دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا،خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی
فلسطین سے پاکستان تک جاری دہشت گردی میں اسرائیل بھارت کے ساتھ ملوث ہے: حسن ظفر نقوی
معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک نظریہ اور ایک کلمہ ہے، پاکستان کا اول و آخر اسلام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ مظالموں کا ساتھ دیا ہے، بیت المقدس مسلمانان عالم کا قبلہ ہے اور فلسطین کا ابدی و تاریخی دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا، فلسطین سے پاکستان تک جاری دہشت گردی میں اسرائیل بھارت کے ساتھ ملوث ہے۔

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاکستان جیسی ایٹمی قوت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ سازشوں میں مصروف ہے، فلسطین میں مظالم جاری ہیں ان پر بات کرنا بہت ضروری ہے، فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مسلسل ہونے والے مظالم انتہائی دل سوز اور افسوسناک ہیں، امریکی صدر نے فلسطین کو صہیونیوں کی جاگیر بنانے کی ٹھان رکھی ہے جس کو عالم اسلام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگا، آزادی فلسطین اور کشمیر کا مقدر ہے، اسرائیل کی شکت لکھی جاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عالم اسلام کے عظیم رہنماء امام خمینی کی بصیرت تھی کہ آپ نے آج سے چالیس سال پہلے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور آج نہ صرف عالم اسلام بلکہ ساری دنیا میں یہ دن یوم القدس کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔

عالم اسلام کی بد قسمتی ہے کہ ہم آج استعماری سازشوں کا شکار ہوکر آپس کے اختلافات میں الجھ کر رہ گئے ہیں، ورنہ صرف فلسطین نہیں بلکہ کشمیر بھی بہت پہلے آزاد ہوگیا ہوتا، آج استعمار اپنے وسائل مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانے پر خرچ کر رہا ہے اور مسلمانوں میں چھپی کالی بھیڑیں اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ بن کر مسلمانوں ہی کی کمزوری کا باعث بن رہے ہیں۔

بہرحال دنیا جان لے کہ آزادی فلسطین اور کشمیر کا مقدر ہے اور اسرائیل اور مودی کا مقدر شکست ہے، کورونا کی وبا کے پیش نظر یوم القدس تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے اور ایس او ہیز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcb0fba9rhb0ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ