تاریخ شائع کریں۲ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲:۴۴
خبر کا کوڈ : 463468

سعودی حکومت پاکستانیوں کے مسائل حل کرے، زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی درخواست پر آج سعودی حکومت نے مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔
سعودی حکومت پاکستانیوں کے مسائل حل کرے، زلفی بخاری
سعودی حکومت پاکستانیوں کے مسائل حل کرے،ہمیں اجازت دے تاکہ ہم اپنے ہم وطنوں کی مدد کرسکیں ،زلفی بخاری پردیسیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ۔

اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے معتمد ساتھی اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن ،پردیسیوں کے والدین کی امید بن کرخدمت کا جزبہ لیئے زلفی بخاری جہاں دنیا بھرمیں پاکستانیوں کی خبرگیری کررہے ہیں وہاں سعودی وزیر سے رابطہ کرکے سعودی حکومت کو بھی اہم پیغام بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی وزیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی ہے۔زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے مسائل پر بات کی۔

ویڈیو لنک رابطے میں دونوں نے مسائل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزیر نے بتایا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستانیوں کی مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔یاد رہے کورونا پوری دنیا میں بری طرح پھیل چکا ہے اور سعودیہ میں بھی کورونا سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سےکئی مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی درخواست پر آج سعودی حکومت نے مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcaienya49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس