تاریخ شائع کریں2020 22 May گھنٹہ 02:34
خبر کا کوڈ : 463467

امریکا کورونا وائرس کی وبا سے بر سر پیکار ہے

کورونا وائرس نے امریکی عوام سے امید اور توانائی سلب کر لی ہے اور اب بھی انہیں دور دور تک راستہ نظر نہيں آ رہا ہے۔
امریکا کورونا وائرس کی وبا سے بر سر پیکار ہے
امریکا کورونا وائرس کی وبا سے بر سر پیکار ہے تاہم در ایں اثنا قومی سیاست بہت گھٹیا  ہوگئی ہے۔ اس غیر مرئی دشمن نے امریکی عوام سے امید اور توانائی سلب کر لی ہے اور اب بھی انہیں دور دور تک راستہ نظر نہيں آ رہا ہے۔ 

ریاستوں نے اقتصاد کو دوبارہ کھولنے کیا فیصلہ کر لیا ہے لیکن کہیں کسی بھی پیمانے سے یہ ثابت نہیں ہو رہا ہے کہ حالات میں بہتری ہوا ہے۔ 18 ریاستوں میں کورونا کی وبا پھیل چکی ہے جبکہ 15 ریاستوں میں حالات بہتر ہیں جبکہ 17 ریاستوں میں مبتلا افراد میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ 

ٹیکساس اور فلوریڈا نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتصاد کھول تو دیا ہے لیکن اب وہا سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ 

سیاست کے عروج پر وہ شخص بیٹھا ہے جو پورے ملک کو متحد کرنے کے بجائے وائٹ ہاوس کے وسائل کا استعمال ان چند افراد کی حمایت کے لئے کر رہا ہے جو اس کے ووٹر ہیں۔ کانگریس بھی بکھراؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ 

بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ میشی گن اور نووادا کو دی جانے والی کورونا ایڈ روک دیں گے۔ ان ریاستوں نے اپنے شہریوں کو ایک آپشن دینے کی بات کہی تھی جس کے تحت وہ پوسٹ کے ذریعے ووٹنگ کر سکتے ہیں۔ یہ بات شاید ٹرمپ کو پسند نہیں آئی ۔
https://taghribnews.com/vdcjmtexauqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ