QR codeQR code

ایران اور وینزویلا کے درمیان بڑھتے تعلقات سے وائٹ ہاؤس کو شدید خوف و ہراس،

22 May 2020 گھنٹہ 2:01

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے امریکہ کو ایرانی تیل بردار جہازوں کے راستے میں رکاوٹوں ڈالے جانے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔


وینزویلا کے بارے میں سلامتی کونسل کے ورچول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب مندوب دی متری پولیانسکی نے کہا کہ امریکہ کو وینزویلا کے نزدیک ایرانی آئل ٹینکروں کے قانونی راستے میں اپنے بیڑوں کی تعیناتی سے پیدا ہونے والے خطرات کو پوری طرح محسوس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا  کہ ہمیں افسوس ہے کہ امریکہ پورے لاتینی امریکہ کو اپنی  قلمرو کا حصہ  سمجھ بیٹھا ہے اور آج اس نے وینزویلا کو تختہ مشق بنا رکھا ہے اور کھلم کھلا اس کا اظہار بھی کر رہا ہے۔

امریکی پابندیوں کے شکار دو اہم ملکوں، ایران اور وینزویلا کے درمیان بڑھتے تعلقات نے وائٹ ہاؤس کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی آئل ٹینکروں کی وینزویلا روانگی کے  بعد اپنے بحری بیڑے کیربین سی کی جانب روانہ کیے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے نام ایک خط میں امریکہ کی غیر قانونی، خطرناک اور اشتعال انگیز دھمکیوں کو بحری قزاقی کی ایک قسم اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے خط میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکہ کو عالمی سطح پر دھونس چلانے سے باز رہتے ہوئے بین الاقوامی سمندری حدود میں آزادانہ جہاز رانی کے مسلمہ عالمی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 463464

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463464/ایران-اور-وینزویلا-کے-درمیان-بڑھتے-تعلقات-سے-وائٹ-ہاؤس-کو-شدید-خوف-ہراس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com