تاریخ شائع کریں2020 22 May گھنٹہ 00:59
خبر کا کوڈ : 463458

پاکستان: کراچی میں القدس تشھیری مہم،

آئی ایس او پاکستان کی جانب سے جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان: کراچی میں القدس تشھیری مہم،
پاکستان: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی منوڑا ساحل سے نکالی گئی، جس میں فلسطینی پرچم کے ساتھ کئی کشتیاں شامل تھیں، ریلی مختلف سمندری راستوں سے ہوتے ہوئے منوڑا ساحل پر اختتام پذیر ہوئی۔

کشتی ریلی میں امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں سمیت امامیہ طلباء بھی شریک تھے۔ شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر القدس ہمارا ہے درج تھا۔ ریلی میں شریک طلباء قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں ہمیشہ شریک رہنے کا عزم کر رہے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی محمد عباس نے کہا کہ یوم القدس یوم اللہ، یوم رسول اللہ، یوم اسلام ہے، یوم القدس عالمی مستکبرین، عالمی استعمار و سامراج کے خلاف مستضعفین جہان کے قیام کا دن ہے، یوم القدس نے مظلوم فلسطینیوں سمیت مستضعفین جہان کو جذبہ حریت عطا کیا۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت اور امریکا و اسرائیل سمیت تمام ظالموں کی مخالفت کا دن ہے، اقوام متحدہ بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت پر تو خاموش ہے مگر دوسری جانب ظالم صہیونی اسرائیل کی حمایت اور اس سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، لہٰذا ہم ایسے انسانیت کے غدار اور خائن نام نہاد اقوام متحدہ کو نہیں مانتے۔
https://taghribnews.com/vdcjitexouqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ