تاریخ شائع کریں2020 21 May گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 463395

شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔ علامہ راجہ ناصر

جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد مظلومان عالم سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین
شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔ علامہ راجہ ناصر
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی ؒنے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔

فلسطین امت مسلمہ کے لیے معیار بن چکا ہے کہ کون ظالم قوتوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کون مظلوموں کا پشت پناہ ہے۔ اسرائیل اسٹریٹجیک اعتبار سے ایک کمزور ترین ریاست ہے۔جس کی فتوحات کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ڈیل آف سینچری کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔

شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔ فلسطینیوں اور کشمیری مظلومین کی حمایت ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے ایشیا کی طرف منتقل ہو رہاہے۔جو استکباری قوتوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد مظلومان عالم سے یکجہتی کا اظہار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhtexiuqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ