تاریخ شائع کریں2020 21 May گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 463389

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار 935 ہو چکی ہے ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 94 ہزار 941 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار 39 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 27 ہزار 286 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 815 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 704 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 293 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 330 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 132 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 575 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 524 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 888 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس 18 ہزار 894 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 270 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 531 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 949 افراد مبتلا ہو ئے جن میں سے اب تک 98 ہزار 808 افرادصحت یاب ہوئے جبکہ 7 ہزار 183 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 222 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 587 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 339 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 545 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 972ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 705 ہو چکی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 967 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار 935 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 29 ہزار 729 ہو گئیں۔
https://taghribnews.com/vdcc41q0o2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ