تاریخ شائع کریں۱ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۵۶
خبر کا کوڈ : 463381

اسرائیل کا زوال اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب ہے

بیت المقدس کی آزادی کے شواہد نمایاں ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل کا زوال بھی قریب پنہچ گيا ہے۔ سپاہ
اسرائیل کا زوال اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب ہے
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے اپنے ایک بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے شواہد نمایاں ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل کا زوال بھی قریب پنہچ گيا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو 72 سال بیت گئے ہیں ۔ اسرائیل کو برطانیہ اور امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی بنیاد آج پہلے کی نسبت بہت کمزور ہوچکی ہیں اور اسرائیل کا زوال اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب پہنچ گیا ہے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے 1358 ہجری شمسی میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے فلسطین کے بارے میں ہونے والی تمام سازشوں کو ہمیشہ کے لئۓ دفن کردیا ہے۔ 

سپاہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور مسجد الاقصی کی مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس