تاریخ شائع کریں۱ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۵۱
خبر کا کوڈ : 463380

عالمی یوم القدس،غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا دن

کل عالمی یوم القدس کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت اور اس کے سب سے بڑے حامی امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اعلان کریں گے۔ سکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسلامی
عالمی یوم القدس،غاصب صیہونی حکومت اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا دن
عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل نے  صیہونی حکومت کو کورونا وائرس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال یوم القدس کے موقع پر دنیا کے مسلمان اس شیطانی وائرس سے سخت دشمنی اور بیزاری کا اعلان کریں گے۔

علامہ حمید شہریاری گزشتہ روز دنیا کی نامور شخصیات کی موجودگی کے ساتھ 'بیت المقدس اور مزاحمت، اسلامی اتحاد کا رمز' کے عنوان سے منعقدہ ایک وبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے بڑی بڑی ریلیوں میں ظلم و ستم، ظالموں اور منافقت کے خلاف اورمظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج  بلند کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جب پوری دنیا کورونا وائرس سے دوچار ہے دنیا بھر کے ممالک سائبر اسپیس میں ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز کو دنیا کو پہنچائیں گے اور اس طریقے سے فلسطینی عوام کے دکھ و درد میں شریک ہوں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس