تاریخ شائع کریں2020 20 May گھنٹہ 18:50
خبر کا کوڈ : 463288

یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری
رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے رازح علاقہ پر سب سے زیادہ حملے کئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے الدریہمی علاقہ پر بھی شدید بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے ان حملوں میں متعدد روزہ دار یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت ایسے حالات میں جاری ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں یمن میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر اقوام متحدہ نے یمن پر حملے روکنے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے -

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaenya49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ