QR codeQR code

فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ شیخ عیسی قاسم

20 May 2020 گھنٹہ 18:35

مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ روحانی پیشوا بحرین


بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے یوم القدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مسلم علماء اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کے دین اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کا بھر پور ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بعض عرب حکومتوں کے بزدلانہ اور منافقانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے والی عرب ریاستوں کی غداری کو مسلمان اور عرب عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، استقامت، پائیداری اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، اللہ تعالی کا وعدہ بر حق ہے" یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ۔"

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امت مسلمہ اور مزاحمتی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلسل مزاحمت کی ضرورت ہے کیونکہ مزاحمت اور استقامت کے بغیر فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 463285

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463285/فلسطین-اور-مسجد-الاقصی-کی-آزادی-صرف-مزاحمت-کے-ذریعہ-ہی-ممکن-ہے-شیخ-عیسی-قاسم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com