QR codeQR code

پاکستان ، سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج

20 May 2020 گھنٹہ 18:15

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، صرف 2020 میں بھارتی فوج اب تک ایک ہزار 101 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔


پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔


19 مئی کو لائن آف کنٹرول پر واقع نکیائی سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 18سالہ کرم دین، 20سالہ محمد رضوان اور 30سالہ حافظ الیاس زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی قابض فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو آرٹلری فائر، مارٹر اور خودکار اسلحے سے مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔

صرف 2020 میں بھارتی فوج اب تک ایک ہزار 101 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا کہ 'بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے پر مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اس طرح کے ناقابل فہم اقدامات جنگ بندی معاہدہ 2003 کی کھلی خلاف ورزی ہے' جبکہ یہ اقدامات طے شدہ انسانی حقوق اور پیشہ ور فوجی قواعد کی بھی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ 'بین الاقوامی قوانین کی یہ خلاف ورزیاں ایل او سی کے اطراف میں حالات کو خراب اور خطے کے امن و استحکام کو خطرات سے دوچار کرنے کی بھارتی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں'۔


خبر کا کوڈ: 463281

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463281/پاکستان-سینئر-بھارتی-سفارتکار-کو-طلب-کر-کے-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com