تاریخ شائع کریں2020 20 May گھنٹہ 17:34
خبر کا کوڈ : 463272

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا باضابطہ طور پرختم

آئندہ سے کوڑے لگانے کی سزا نہیں بلکہ ’’قید، جرمانہ یا دونوں‘‘ سزائیں سنائِیں جائِیں۔ سعودی وزارتِ انصاف
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا باضابطہ طور پرختم
سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو ایک حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں سعودی عدالتِ عظمیٰ کے تازہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے آئندہ سے وہ کوڑے لگانے کی سزا نہیں دیں گی بلکہ انہیں ’’قید، جرمانہ یا دونوں‘‘ سزائیں دینی چاہئیں۔

ویب سائٹ ’’العربیہ اردو‘‘ نے اس بارے میں خبر کے ساتھ سعودی وزارتِ عدل کا ایک تازہ ٹویٹ بھی دیا ہے جس کے مطابق ’’اب کوڑوں کی سزا کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔‘‘

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن نے عدالتوں کےلیے رہنما اصولوں پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں ماتحت عدالتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مختلف جرائم کے مرتکب افراد کو آئندہ کوڑے مارنے کے بجائے ان پر صرف جرمانہ عائد کرسکیں گی، قیدِ بامشقت سنا سکیں گی، یا پھر یہ دونوں سزائیں بیک وقت دے سکیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0oxyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ