تاریخ شائع کریں2020 20 May گھنٹہ 17:07
خبر کا کوڈ : 463270

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اہم حریت پسند رہنما کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اہم حریت پسند نوجوان رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والا نوجوان  کل جماعتی حریت کانفرس کے  سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔

قابض فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے  پورے علاقے کو سیل کردیا اور  بھارتی اہلکاروں نے گھروں کا تقدس پامال کیا جس کے بعد  فائرنگ کر کے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔ کارروائی میں دو مکانوں کو دھماکا خیز مواد لگا کر منہدم بھی کیا گیا۔

شہید نوجوان ایم بی اے تک تعلیم حاصل کرچکا تھا اور دو سال قبل اپنے گھر کے قریب ہی بھارتی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تحریک آزادیٔ کشمیر میں شامل ہوگیا تھا۔

منگل کے روز علی الصباح ہون ہونے والی اس کارروائی میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کا ایک اور اسپیشل آپریشن گروپ کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔

بعدازاں حریت پسند رہنما جنید صحرائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بھارتی فورسز نے کارروائی کے خلاف شدید عوامی ردّ عمل کے پیش نظر تاحال علاقے کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfbagrhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ