تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 463172

قائد اسلامی انقلاب کے بیانات عالمی یوم القدس کے ارمانوں کا پورا ہونے کی طرف تاریخی قدم ہے: "احمد العقل"

امام خمینی (رہ) کیجانب سے عالمی یوم القدس کو منانے کا مقصد القدس الشریف کی آزادی کیلئے ایک آپریشنل منصوبہ مرتب کرنا تھا۔
قائد اسلامی انقلاب کے بیانات عالمی یوم القدس کے ارمانوں کا پورا ہونے کی طرف تاریخی قدم ہے: "احمد العقل"
عراق میں تعینات فلسطینی سفیر "احمد العقل"  نے عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب کی  اہم اور تاریخی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے بیانات کو یوم القدس کے ارمانوں کا پورا ہونے کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دے دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رہ) کی خواست کے مطابق اس طرح کے اقدامات کا عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) کیجانب سے عالمی یوم القدس کو منانے کا مقصد القدس الشریف کی آزادی کیلئے ایک آپریشنل منصوبہ مرتب کرنا تھا۔

فلسطینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں نئی صورتحال کے پیش نظر، توقع کی جارہی ہے کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق امام خمینی (رہ) کی سوچ پہلے کے مقابلے میں زیادہ عملی سطح پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے عالمی یوم القدس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ریلیوں کے عدم انعقاد کا ذکر کیا اور اسی مناسبت سے ایرانی سپریم لیڈر کی اہم اور تاریخی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا  اظہار کردیا کہ ان کے بیانات سے اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کا فروغ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کی خواست یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد برقرار نہ ہوجائے اور وہ اپنے اس مقصد تک پہنچنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔


 
https://taghribnews.com/vdccm1q0i2bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ