تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 463163

"سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری

ایران کی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری
"سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری
اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ"  کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔

اس ایوارڈ کو اعلی انسانی اور اسلامی اقدار کی حفاظت اور فروغ  نیز عالمی سامراجی محاذ کے مقابلے میں فداکاری، ایثار اور مزاحمت کے مفاہیم  کے فروغ  اور شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدت ، ایثار اور فداکاری کی یاد میں تدوین کیا گيا ہے۔

سردار سلیمانی عالمی ایوارڈ  دو قسم پر مشتمل ہوگا ، جن میں " سردار سلیمانی اعلی ایوارڈ " اور " سردار سلیمانی ایوارڈ " شامل ہیں ۔ یہ ایوارڈ ہر دو سال میں ایک مرتبہ جغرافیائی دائرہ کار اور تاثیر کے اعتبار سے دیا جائے گا ۔ اس ایوارڈ کی انعامی رقم اور لوح تقدیر  کو مخیّر افراد کے ذریعہ فراہم کیا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcce1q012bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ