تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 463162

بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی
بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہر آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے ججوٹ گاؤں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی شفا خانے پہنچادیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcb0fba5rhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ