تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 463157

پاکستان، بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات

بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔
پاکستان، بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات
بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔

بلوچستان کے شورش زدہ صوبے میں پاک فوج پر حملے کا حال ہی میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcftmdjew6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ