تاریخ شائع کریں2020 19 May گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 463156

آج فلسطینی کاز امت مسلمہ کی مشترکہ آواز بن گئی ہے۔

فلسطینی عوام نے امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزاحمت کی طاقت حاصل کی ہے:سید مہدی مصطفوی
آج فلسطینی کاز امت مسلمہ کی مشترکہ آواز بن گئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر میں شعبۂ تعلقات عامہ اور بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ سید مہدی مصطفوی نے بیت المقدس کے سلسلہ میں بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس، اسلامی دنیا میں ثقافتی تعلقات کا مرکز ہیں۔

سید مہدی مصطفوی کا کہنا تھا کہ ڈائلاگ اور باہمی تعاون نے نہ صرف اسلامی امت کو متحد کیا بلکہ مستقبل قریب میں بیت المقدس کی آزادی کا بھی سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزاحمت کی طاقت حاصل کی ہے اور آج فلسطین کا مسئلہ اور فلسطینی کاز امت مسلمہ کی مشترکہ آواز بن گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بیت القمدس سے متعلق بین الاقوامی آن لائن کانفرنس، غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمتی فرنٹ کی حکمت عملی کے جائزہ کے مقصد سے منعقد ہو رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenx8epjh8pzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ