تاریخ شائع کریں۲۹ ارديبهشت ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۰۲
خبر کا کوڈ : 463068

وینزوئلا کی فوج نے ایک اور امریکی دہشتگرد گرفتار کرلیا

ریڈیو ہوانا کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کی خصوصی فورس نے ایک آپریشن کے دوران اس ملک کے آراگوا صوبے سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جس کے پاس کولمبیا اور وینزوئلا کی دستاویزات تھیں۔
وینزوئلا کی فوج نے ایک اور امریکی دہشتگرد گرفتار کرلیا
وینزوئلا کی فوج نے ایک اور امریکی دہشتگرد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ریڈیو ہوانا کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کی خصوصی فورس نے ایک آپریشن کے دوران اس ملک کے آراگوا صوبے سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جس کے پاس کولمبیا اور وینزوئلا کی دستاویزات تھیں۔

یہ دہشتگرد ایسے وقت میں گرفتار ہوا کہ جب وینزوئلا کی مختلف عدالتوں نے حال ہی میں گدئون Gedeón کارروائی کے ملزموں پر مقدمات چلانے کا اعلان کیا۔ ان مقدموں میں ملوث ملزموں پر غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ مل کر بغاوت، شورش اور سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

چند روز قبل وینزوئلا کے وزیر دفاع نے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد اور ضبط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہتھیار وینزوئلا میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے دوران ارینوک دریا سے بر آمد ہوئے۔

وینزوئلا کے وزیر داخلہ نسٹور ریورول نے چند روز قبل سمندر کے راستے سے اس ملک میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

 وینزوئلا کے صدر نیکولس میڈورو نے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف اس دہشتگردانہ کارروائی میں 2 امریکی باشندے بھی شامل تھے۔

لیوک ڈین مین نامی ایک امریکی نے اعتراف کیا کہ وہ وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کے پلان پر کام کر رہا تھا۔

وینیزوئلا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ایک انٹرویو میں لیوک ڈین مین نامی اس امریکی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ وینیزوئلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

ساتھ ہی اُس نے یہ بھی بتایا کہ اس کا کام کاراکاس کے ہوائی اڈے کی کارروائی پر نظر رکھنا تھا اور وہ بنیادی طور پر وینیزوئلا کے صدر کو اغوا کر کے انہیں امریکا پہنچانے کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔

اس امریکی ایجنٹ نے یہ بھی بتایا کہ جنوری میں وینیزوئلا کے پچاس باشندوں کو اس سازش پر عمل کے لیے تربیت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی گزشتہ کئی ماہ سے وینزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے اس ملک میں فوجی بغاوت کے درپے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس