تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 19:54
خبر کا کوڈ : 463065

ڈاکتر حسن روحانی کی اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

صدر حسن روحانی نے عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کو خطے کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  عراق کی سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغ کا ثبوت فراہم کیا جو عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کے لئے ضروری ہے۔
ڈاکتر حسن روحانی کی اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ميں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کو خطے کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  عراق کی سیاسی جماعتوں نے سیاسی بلوغ کا ثبوت فراہم کیا جو عراق میں سیاسی استحکام اور ثبات کے لئے ضروری ہے۔

صدر روحانی نے عراق میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی کی طرح ایران کی طرف سے عراق کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے ساتھ موجودہ مشکلات سے عبور کرجائیں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کا اصلی سبب ہیں۔

صدر روحانی نے اس گفتگو میں عراقی صدر کو عید سعید فطر کی آمد کی مناسبت سے بھی پیشگی مبارکباد پیش کی۔

اس گفتگو میں عراق کے صدر برہم صالح نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کا اصلی سبب ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطے سے غیر علاقائی طاقتوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9s0okyt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ