تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 463062

دنیا بھر میں کورونا کا زور مسلسل بڑھتا جا رہا ہے

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار 671 ہو گئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 978 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کا زور مسلسل بڑھتا جا رہا ہے
دنیا بھر میں کورونا کا زورنہ فقط برقرار ہے بلکہ کورونا وبا کا قہرمسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے اب تک لاکھوں گھروں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار 671 ہو گئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 978 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

اس کے بعد برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 466 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 161 ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 763 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 24 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 77 ہزار 719 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 650 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 625 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 365 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 27 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 244 ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار198 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 94 ہزار 464 افراد صحت یاب اور 6 ہزار 988 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 96 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 67 ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 302 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 631 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 752 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 27 ہزار 34 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaienyu49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ