تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 463060

امریکہ کی موجودہ حکومت بین الاقوامی فاشیزم کے درپے ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت عالمی نظم و نسق بگاڑ کر ایک طرح کے بین الاقوامی فاشیزم کے درپے ہے اور اس کا یہ اقدام دنیا کی تمام حکومتوں اور قوموں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
امریکہ کی موجودہ حکومت بین الاقوامی فاشیزم کے درپے ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت عالمی نظم و نسق بگاڑ کر ایک طرح کے بین الاقوامی فاشیزم کے درپے ہے اور اس کا یہ اقدام دنیا کی تمام حکومتوں اور قوموں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے بعض تخریبی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام حکومتوں اور قوموں کو چاہئے کہ عالمی اقدار اور بین الاقوامی کامیابیوں اور ثمرات کا دفاع کریں کہ جن پر اقوام متحدہ کے منشور میں بھی تاکید کی گئی ہے۔

سید عباس موسوی نے ایران کے آئل ٹینکر کو روکنے کے بارے میں امریکی دھمکی کو بے شرمی کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کو اگر کوئی ملک اچھا نہیں لگتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ملکوں کے درمیان قانونی لین دین میں رکاوٹ پیدا اور پابندیاں عائد یا مختلف ملکوں کے امور میں رکاوٹیں ایجاد کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر منطقی اقدام کی ساری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی اور امریکہ نے اگر ایرانی بحری جہازوں کی قانونی اور آزادانہ آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ کھڑی کی تو اس کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔

انہوں نے اسی طرح عراق اور افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران عراقی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں بھی ہونے والی مفاہمت کا سب سے پہلے ایران نے ہی خیرمقدم کیا ہے۔

سید عباس موسوی نے افغانستان میں پیدا ہونے والی سیاسی مفاہمت میں ایران کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملکوں کے برخلاف جو افغانستان میں اپنے شرمناک مقاصد کے حصول کے درپے ہیں، اس ملک میں امن و استحکام کا قیام ایران کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں بھی کہا کہ اس ملک میں ایران کا وجود شام کی قانونی حکومت کی دعوت پر اور دہشتگردی کے خلاف مہم کے تحت مشاورتی سطح پر ہے جبکہ شام میں ایران کی موجودگی کا امریکہ یا اسرائیل سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔

سید عباس موسوی نے اسی طرح عالمی یوم قدس کی آمد اور اس دن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غاصبانہ قبضہ ختم اور صیہونیوں کے جرائم بند ہونے تک عالمی یوم قدس کے اہتمام کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdciqpa5ut1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ