تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 463052

بھارت میں کورونا کا قہر بدستور بڑھتا جا رہا ہے

بھارتی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس وائرس کے پانچ ہزار دو سو بیالیس، نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں ستاون افراد کی موت ہوئی ہے
بھارت میں کورونا کا قہر بدستور بڑھتا جا رہا ہے
بھارت میں کورونا کا قہر بدستور بڑھتا جا رہا ہے اور اس وائرس میں مبتلا اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بھارت کے وزیراعظم نے کچھ نرمیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس وائرس کے پانچ ہزار دو سو بیالیس، نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں ستاون افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک چھیانوے ہزار ایک سو انہتر، افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تین ہزار انتیس افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ جبکہ بھارت میں میں کورونا وائرس سے اب تک چھتیس ہزار آٹھ سو چوبیس افراد مکمل طور صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار تین سو سینتالیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تینتیس ہزار، ترپن ہو گئی ہے اور مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو اٹھانوے افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک گیارہ ہزار تین سو اناسی افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ چھے سو انسٹھ اموات رکارڈ کی جا چکی ہیں۔ دریں اثنا حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی مدت اکتیس مئی تک بڑھا دی ہے
https://taghribnews.com/vdcjitex8uqemyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ