تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 463046

مودی کاآر ایس ایس  سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے

پاکستان کے وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو طول دینے کے لیے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے ہیں
مودی کاآر ایس ایس  سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو طول دینے کے لیے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی کاآر ایس ایس  سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے۔ اولاً مقبوضہ خطے پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے اہلِ کشمیر کو حق خودارادیت سے محروم کیا جائے۔ثانیاً ایک سہ-شاخہ حکمت عملی کے ذریعے ان سے کمتر انسانوں کا سا برتاؤ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف چھرے والی بندوقوں سمیت غیرانسانی اسلحےکےبل پر پورےجبر سےانہیں کچلاجائے ۔ اس کے بعد ادویہ و خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کرنے کیلئےکرفیو نافذکیاجائے ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی کا RSS سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے: اولاً مقبوضہ خطے پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے اہلِ کشمیر کو حق خودارادیت سے محروم کیا جائے۔ثانیاً ایک سہ-شاخہ حکمت عملی کے ذریعے ان سے کمتر انسانوں کا سا برتاؤ کیا جائے

وزیر اعظم کا کہنا تھ اکہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ اہل کشمیر خصوصاً نوجوانوں کی بڑےپیمانےپرگرفتاریوں، ذرائع مواصلات کےانقطاع کےذریعے کشمیرکودنیاسےکاٹ ڈالاجائے۔

انہوں نے کشمیر پرقبضے کو طول دینے کے لیے بھارتی عزائم بیان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ خودارادیت کیلئےاہل کشمیر کےجدوجہد کےحق کو(سلامتی کونسل کی قراردادیں جس کی ضامن ہیں) پاکستان کی ایماء پرکی جانے والی دہشت گردی کا رنگ دے کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سےدنیا کی توجہ ہٹاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک جعلی کارروائی کے امکانات پیدا کئے جائیں۔
https://taghribnews.com/vdcc01q0e2bqex8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ