تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 463040

پاکستان بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت

عدالت نے کہا کہ سندھ شاپنگ مالز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے، اجازت کے بعد صوبے شاپنگ مالز کھولنے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ 2 دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے
پاکستان بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ہفتہ، اتوار کے روز مارکیٹس اور کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےد یا ساتھ ہی ملک بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی۔

سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عید پر رش بڑھ جاتا ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کرائی جائیں، آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کورونا وائرس ہفتہ اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، کیا کورونا نے بتایا ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار کو نہیں آتا؟ یا ہفتہ اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا کیا جواز ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ مارکیٹس اور کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اتوار بند رکھنا آ ئین کی خلاف ورزی ہے، پنجاب اور اسلام آباد شاپنگ مالز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سندھ میں شاپنگ مالز بند رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

عدالت نے کہا کہ سندھ شاپنگ مالز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے، اجازت کے بعد صوبے شاپنگ مالز کھولنے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ 2 دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtw9tzak93z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ