تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 17:06
خبر کا کوڈ : 463039

جہاز روکنے کی کوشش کی تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کے لیے بھیجے گئے تیل بردار ایرانی جہاز روکنے کی کوشش کی تو نتائج کا ذمہ دار بھی امریکا ہی ہوگا۔

خبروں کے مطابق اس وقت بحیرہ کریبین میں کم از کم پانچ تیل بردار ایرانی جہاز وینزویلا کی طرف محوِ سفر ہیں جن پر تقریباً 2000 ارب ایرانی ریال کی مالیت کا تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔

امریکی بحریہ نے بحیرہ کریبین میں اپنے جنگی جہاز تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں جن کا مقصد ایرانی آئل ٹینکرز کو وینزویلا پہنچنے سے روکنا ہے جس پر ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی امریکی کوشش کا ایران کی جانب سے ’’فوری اور بھرپور جواب‘‘ دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcexx8eojh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ