تاریخ شائع کریں2020 18 May گھنٹہ 16:59
خبر کا کوڈ : 463036

پاکستان میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا،قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے
پاکستان میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی
پاکستان میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا،قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے۔

فورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہیں۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سول رضا کاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک امداد پہنچائے گی۔

پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا ہے کہ نوجوان قومی جذبے سے سرشارہوکر کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کررہے ہیں۔

سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگرفورس کے قیام کی تعریف دنیا کررہی ہے، نوجوان قومی جذبے سے سرشارہوکرکورونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کررہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ نوجوانوں میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں، رضاکارانہ جذبوں سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخرہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbffba0rhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ