تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 462940

24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیده پر 58 مرتبہ حملے

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی کل رات کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائلوں، راکٹوں اور توپ کے گولوں سے حملے کئے
24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیده پر 58 مرتبہ حملے
سعودی اتحادنے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیده پر 58 مرتبہ حملے کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور عالمی برادری بدستور خاموش تماشائی بنی رہی۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی کل رات کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائلوں، راکٹوں اور توپ کے گولوں سے حملے کئے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔ پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceew8e7jh8poi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ