QR codeQR code

یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا

17 May 2020 گھنٹہ 18:33

مسئلہ فلسطین کوئی علامتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہےگا  اور دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کے خواہاں ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے مسئلہ فلسطین اور یوم قدس کی اہمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئۂہ فلسطین فرماوش نہیں کیا جائےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے سید نظام الدین موسوی نے  مسئلہ فلسطین اور یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین فراموش نہیں کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کوئی علامتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہےگا  اور دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر تمام مسلمان عظیم ریلیوں کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں ممکن ہے اس سال  کورونا وائرس اور سماجی فاصلوں کی بنا پر ریلی منعقد نہ ہو لیکن مسئلہ فلسطین اور یوم فلسطین کو یاد رکھا جائے گا اور عالم اسلام کے اس اہم مسئلہ کو ہمیشہ  اور ہر صورت میں یاد رکھا جائےگا

سید نظام الدین موسوی نے فلسطینیوں پر امریکی اور اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ اور اسرائيل کے سنگين اور وحشیانہ جرائم  کے پیش نظر مسلمان اس سال بھی امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے  اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 462938

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462938/یوم-قدس-ہمیشہ-زندہ-رہےگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com