تاریخ شائع کریں۲۸ ارديبهشت ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۸:۳۱
خبر کا کوڈ : 462937

شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں

بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور ان کو عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان اتفاق پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے
شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر نے اپنے ایک بیان میں شام کے صدر بشار اسد کو دنیائے عرب کا اہم رہنما قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر بشار اسد کو دنیائے عرب کا اہم رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور ان کو عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان اتفاق پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور روس بشار اسد کو شام کا قانونی صدر سمجھتے ہیں اور شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس