QR codeQR code

دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت کا انوکھا انداز

17 May 2020 گھنٹہ 18:23

دنیا بھر میں صیہونیت مخالف حریت پسندوں نے ایک کیمپین کے تحت فلسطین کی حمایت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں فلسطین کا پرچم لہرایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی ہیں


دنیا بھر میں صیہونیت مخالف حریت پسندوں نے ایک کیمپین کے تحت فلسطین کی حمایت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں فلسطین کا پرچم لہرایا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی ہیں۔

عالمی یوم القدس کے پیش نظر دنیا بھر کے حریت پسندوں نے فلسطین کے تئیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مختلف شکلوں میں صیہونی اقدامات کی مذمت کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ کمپین برطانیہ کے اسلامی حقوقِ انسانی کمیشن کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کے سبب پیش آنے والی محدودیتوں کے پیش نظر، دنیا کے سبھی حریت پسندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس اور فلسطین کے تعلق سے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فلسطین کے لہراتے پرچم کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں اوراس طرح غاصب صیہونی حکومت کے غیرانسانی، غیر قانونی اور ناجائز اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔

قابل ذکر ہےکہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں حریت پسند فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکلتے یا مخصوص پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 462934

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462934/دنیا-بھر-میں-فلسطین-کی-حمایت-کا-انوکھا-انداز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com