تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 17:54
خبر کا کوڈ : 462930

واشنگٹن دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے

کیوبا کے صدر نے امریکی حکومت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہ فقط دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے
واشنگٹن دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے
کیوبا کے صدر نے امریکی حکومت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہ فقط دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

مترو پولیتانا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگل دیازکانل Miguel Díaz-Canel نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیوبا کو سفارتخانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ 

کیوبا کے صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ کے حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں، توہین کرتے ہیں کیوں کہ ان میں حقیقت کو بیان کرنے کی جرات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک مسلح شخص نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر فائرنگ کی جس سے سفاارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
https://taghribnews.com/vdcdsx0ozyt09n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ