تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 462928

کشمیر: فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
کشمیر: فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید
بھارت کے زیر انتظام کمشیر میں فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مقابلے کے دوران مارے گئے ہیں، جہاں انہوں نے ضلع ڈوڈا کے علاقے گنڈانا میں آپریشن کے دوران حملہ کیا جس سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ کرفیو نافذ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcauunya49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ