تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 462922

افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے

افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے کیوں کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے تاہم بھارت اگر افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے
افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے اور اس نے ہمیشہ غداروں کی مدد کی۔

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو انٹریو دیتے ہوئے افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے کیوں کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے تاہم بھارت اگر افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر عباس استنکزئی نے کہا کہ اگر بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کردے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے اور امریکا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت  بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔
https://taghribnews.com/vdceww8ewjh8poi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ