تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 462813

اٹلی: سخت لاک ڈاؤن کے بعد 3 جون سے اندورنی اور بیرونی پروازوں کی بحالی کا اعلان

اٹلی کی حکومت نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی پروازوں کو 3 جون سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
اٹلی: سخت لاک ڈاؤن کے بعد 3 جون سے اندورنی اور بیرونی پروازوں کی بحالی کا اعلان
اٹلی کے وزیراعظم  نے تین ماہ کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد 3 جون سے اندورنی اور بیرونی پروازوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کے لیے ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں سب سے پہلے اور سب سے سخت لاک ڈاؤن کرنے والی اٹلی کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 4 مئی سے پارکس اور کچھ صنعتیں کھول دی گئی ہیں جب کہ 18 مئی سے دکانیں کھولنے اور نقل وحمل کی اجازت ہوگی۔

اٹلی کی حکومت نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی پروازوں کو 3 جون سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2 جون کو اٹلی کا یوم جمہوریہ ہے جس میں دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد کے ملک میں آنے کے خدشے کے پیش نظر پروازوں کی بحالی ایک دن بعد رکھی گئی ہے۔

پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ 3 جون سے ہی شہر میں ذرائع آمد و رفت کو بھی بحال کردیا جائے گا اور زندگی دوبارہ سے معمول کی جانب گامزن ہوجائے گی تاہم اس کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر تیاری کی ہوئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو قابو کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اٹلی کا نمبر امریکا اور برطانیہ کے بعد تیسرا ہے جہاں اب تک 32 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 885 ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfx0osyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ