تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 462812

القدس الشریف بین الاقوامی آن لائن کانفرنس 18 اور 19 مئی کو منعقد کی جائے گی

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) اور رہبر اسلامی انقلاب کے افکار میں القدس کا جائزہ، ناجائزہ صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی، اسلامی مزاحمت اور القدس کی آزادی کا ڈائیلاگ اور ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں شہید ہونے والوں کا کردار، اس کانفرنس کے محور ہیں
القدس الشریف بین الاقوامی آن لائن کانفرنس 18 اور 19 مئی کو منعقد کی جائے گی
غاصب صیہونی حکومت کیخلاف استقامتی محاذ کی حکمت عملی کے جائزہ کے مقصد سے القدس الشریف بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار القدس الشریف کی بین الاقوامی کانفرنس کے چیئرمین آیت اللہ اعرافی نے ایک اعلامیہ کے زریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے غاصب صیہونی حکومت کیخلاف استقامتی محاذ کی حکمت عملی کے جائزہ کے مقصد سے القدس الشریف بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ اس کا نفرنس کا انعقاد 18 اور 19 مئی کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق چھ بجے سے آٹھ بجے، مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے کیا جائے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ اس کانفرنس کو adobe connect سافٹ ویئر اور ساتھ ہی مندرجہ ایڈریس live.alabaster.ir میں لائیو طور پر انسٹاگرام، فیس بوک اور یوٹیوب میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد اشرافیہ، این جی اوز اور اربعین حسینی کی عظیم تحریک کی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر فلسطین اور اسلامی دنیا میں ریاستی دہشت گردی کے کردار کی جانچ پڑتال اور حکمت عملی کا مطالعہ کرنے، صہیونی حکومت کی چالوں اور سازشوں کی وضاحت کرنے اور قابض صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمتی فرنٹ کی حکمت عملی کا جائزہ لینے سے القدس الشریف کو زندہ رکھنا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) اور رہبر اسلامی انقلاب کے افکار میں القدس کا جائزہ، ناجائزہ صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی، اسلامی مزاحمت اور القدس کی آزادی کا ڈائیلاگ اور ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں شہید ہونے والوں کا کردار، اس کانفرنس کے محور ہیں۔

انہوں نے سنچری ڈیل، مقبوضہ فلسطین پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے امریکی منصوبے، القدس کے عالمی دن کے مختلف پہلووں کا جائزہ، القدس اور اربعین حسینی، فلسطین تبدیلیوں کی راہ میں، تشدد اور انتہاپسندی، دہشتگردی اور مسئلہ فلسطین، فلسطین اور انسانی حقوق، فلسطین اور ایران کے چار نکاتی منصوبے کو اس کانفرنس کے دیگر موضوعات میں سے قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں سائنسی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں کے اہم شخصیات اور نمائندے حصہ لیں گے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ اس کانفرنس کا تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی، سپریم لیڈر کے دفتر، مدارس کے مرکز برائے مواصلات اور بین الاقوامی تعلقات اور مسلم اساتذہ کے عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منعقدہ اس کانفرنس میں ایران، پاکستان، عراق، فلسطین، بنگلہ دیش، کینیڈا، تھائی لینڈ، سیرا لیون، بحرین، انڈونیشیا، شام، امریکہ، برطانیہ، لبنان، جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور مڈغاسکر سے تعلق رکھنے اسپیکر تقریر کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdccsiq0i2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ