تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 462810

بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوگئی

بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد چین میں متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔
بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940  ہوگئی
بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔

بھارت سے پچھلے ایک روز میں کورونا وائرس سے 2,068 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں لیکن بھارتی اداروں نے گزشتہ روز اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جو ایک تشویشناک امر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 2,752 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4,633 ہے۔

کورونا وبا کے تناظر میں مودی سرکار آج خصوصی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور بھارت میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، اسی طرح جاری رکھنے، نرم کرنے یا ختم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdca6unyw49nia1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ