تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 462808

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق،
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ31 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹنوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیےگئے،اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اب تک ملک بھر میں 10 ہزار 880 مریضوں نے اپنے طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس وائرس کو شکست دے دی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی ہے، جن میں سے سندھ میں 14ہزار 916، پنجاب میں 14ہزار 201 ، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 678 ، بلوچستان میں 2ہزار457، آزاد کشمیر میں 108 ، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 518 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchvink623n-6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ