تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 462805

ایران میں یوم القدس منائے جانے کا اعلان کردیا گیا/ نماز عید بھی مساجد میں ادا کی جائے گی

صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس پاک یا کم ہوگیا ہے وہاں یوم قدس مذہبی ،اخلاقی اور انسانی جذبے کے ساتھ منایا جائےگا
ایران میں یوم القدس منائے جانے کا اعلان کردیا گیا/ نماز عید بھی مساجد میں ادا کی جائے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ نماز عید کے اجتماعات بھی مساجد میں ادا کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کرونا وائرس کے انسداد کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد مقدس مقامات اور حرم ہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا۔

صدر حسن روحانی نے شبہائے قدر میں عوام کی طرف سے طبی پروٹوکول کی رعایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے اس گرانقدر تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں ابھی سخت شرائط کا سامنا ہے کورونا کے ساتھ لڑائی جاری ہے ہمیں  کورونا کو کنٹرول کرنے میں  کامیابی ملی ہے لیکن ہم کورونا کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے ہیں لہذا ہمیں ابھی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

صدر روحانی نے کہا کہ صحت اور اقتصادی شعبہ کے حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کو اس بات سے آگاہ کریں کہ کورونا کا خطرہ ابھی باقی ہے اور ہمیں تمام امور میں طبی پروٹوکول کو مد ںظر رکھنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس پاک یا کم ہوگیا ہے وہاں یوم قدس مذہبی ،اخلاقی اور انسانی جذبے کے ساتھ منایا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdce7w8enjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ