تاریخ شائع کریں2020 16 May گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 462798

عراقی پارلیمنٹ نے سعودی چینل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

حسن سالم نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل نے تمام حدیں عبور کرلی ہیں اور یہ سعودی ٹی وی چینل عراق کے شہداء کی توہین کررہا ہے جس کی واضح مثال شہید ابو مہدی مہندس کے خلاف ہرزہ سرائی کیا جانا ہے لہذا سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل کا آفس عراق میں فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔
عراقی پارلیمنٹ نے سعودی چینل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا
عراقی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے ٹی وی چینل ایم بی سی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی اخبار العراق نے لکھا ہے کہ عراق کے پارلیمنٹ کے رکن حسن سالم نے خطے میں سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی "  دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔

عراقی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل کا آفس عراق میں بند کردینا چاہیے کیونکہ ایم بی سی چینل صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، اور دہشت گردوں کی اعلانیہ مدد بھی کررہا ہے۔

حسن سالم نے کہا کہ سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل نے تمام حدیں عبور کرلی ہیں اور یہ سعودی ٹی وی چینل عراق کے شہداء کی توہین کررہا ہے جس کی واضح مثال شہید ابو مہدی مہندس کے خلاف ہرزہ سرائی کیا جانا ہے لہذا سعودی عرب کے اس ٹی وی چینل کا آفس عراق میں فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینلز اپنے ڈراموں کے ذریعہ خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں اور مسلمانوں کی صفوں ميں فتنہ اور فساد پھیلا رہے ہیں۔ حسن سالم نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹی کا کام کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf10djcw6dvea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ