تاریخ شائع کریں2020 15 May گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 462662

ڈائلیسز، پیوندکاری اور کینسر کے مریضوں میں کووِڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کا انکشاف

ڈائلیسز، اعضا کی پیوند کاری اور کینسر کے مریضوں میؓ کووِڈ 19 کے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈائلیسز، پیوندکاری اور کینسر کے مریضوں میں کووِڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کا انکشاف
پاکستان: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈائلیسز، اعضا کی پیوند کاری اور کینسر کے مریضوں میؓ کووِڈ 19 کے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایس آئی یو ٹی کے حالیہ اعداد و شمار میں ڈائلیسز، پیوندکاری اور کینسر کے مریضوں میں کووِڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایس آئی یو ٹی میں ڈائلیسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مزید 55 مریض داخل ہوئے۔

بدقسمتی سے ان مریضوں کی مدافعت کمزور ہے اس لیے انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے جن کی کووِڈ 19 کی صورت میں ویسے ہی حفاظت کی جانی تھی۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق ادارہ میں 16 ہزار ایسے مریضوں کا علاج ہوا جن کی قوت مدافعت بیماری یا علاج کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھی۔

اس میں 6 ہزار سے زائد ڈائلیسز کے رجسٹرڈ مریض بھی شامل ہیں جو ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ڈائلیسز کے لیے آتے تھے۔

اس وقت ایس آئی یو ٹی میں ڈائلیسز کے 41 مریضوں کا کوِڈ 19 کا علاج جاری ہے اور تقریباً روزانہ 2 مریضوں میں اس وبا کی تشخیص ہورہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv0dj0w6dvva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ