تاریخ شائع کریں2020 15 May گھنٹہ 14:18
خبر کا کوڈ : 462656

کورونا کی دوا کی تیاری جلد شروع ہوجائےگی: پاکستان

پاکستان میں کورونا کی دوا کی تیاری کیلئے ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ۔
کورونا کی دوا کی تیاری جلد شروع ہوجائےگی: پاکستان
اسلام آباد: امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور پاکستان میں اس دوا کی تیاری کیلئے ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی ابھی ویکسین ہے نہ کوئی مستند علاج ہے، 7مارچ کو وزیراعظم نے اس امریکی دوا سازکمپنی کے حکام سے میٹنگ کی ہے، بتایا گیا ہے دوا کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیا میں 5 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے جو یہ دوا بناسکیں گے، چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہو جائےگی، پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی، دوا کا نام ری میڈیسویر ہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔

ظفرمرزا نے بتایا کہ آنیوالے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے، کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل کا تحفظ ناگزیر ہے، انفرادی حفاظتی سامان پرمکمل آگہی،درست استعمال حفاظت وبہتری کیلئے بہت ضروری ہے، ہم آج ہیلتھ ورکرز کیلئے پہلا ٹریننگ پروگرام شروع کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciwra5qt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ