تاریخ شائع کریں2020 14 May گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 462572

گردیز شہر میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے شہر گردیز میں عدالت کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی۔
گردیز شہر میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق
افغانستان میں امن معاہدے کے باوجود پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں گردیز شہر میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے شہر گردیز میں عدالت کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

خیال رہے کہ یہ حملہ اس واقعے کے 2 روز بعد سامنے آیا جس میں افغانستان میں جنازے اور میٹرنٹی ہوم پر ہونے والے حملوں میں خواتین اور نومولود بچوں سمیت 56 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کا کہنا تھا کہ 'گردیز شہر کے گنجان آباد علاقے میں فوجی عدالت کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا، جس میں درجنوں افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کا خدشہ ہے'۔

طارق آرائیں نے اس حملے کی ذمہ داری طالبان اور کالعدم لشکر طیبہ کے اتحادی حقانی نیٹ ورک پر عائد کی تاہم یہ گروپ بہت کم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پکتیا صوبے، جہاں گردیز شہر موجود ہے، کے فوجی ترجمان ایمل خان مہمند کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا بارودی مواد سے بھرے ٹرک کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

https://taghribnews.com/vdcfe0dj0w6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ