تاریخ شائع کریں2020 14 May گھنٹہ 01:11
خبر کا کوڈ : 462513

صدر حسن روحانی اور ملائشیا کے وزیر اعظم کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران کے صدر اور ملائشیا کے وزیر اعظم کا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار،
صدر حسن روحانی  اور ملائشیا کے وزیر اعظم کی ٹیلیفون پر گفتگو
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی  اور ملائشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں  دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ملائشیا کے وزير اعظم نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ظآلمانہ قراردیتے ہوئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

صدر حسن روحانی  اور وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور دونوں ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdca6unye49nim1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ